حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : شنبه, 11 فوریه , 2023 خبر کا مختصر لنک :

چین کا شام کے خلاف تمام پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

آریانانیوز: رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے نے شام میں صحت، انرجی اور معاشی بحرانوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دمشق کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب ڈائی بنگ نے کہا کہ چین شام پر عائد پابندیاں فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

ڈائی بنگ نے کہا کہ چین ایک بار پھر متعلقہ ممالک سے شام کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کو فوری اور مکمل طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چینی وزارت خارجہ نے شامی عوام کے تیل اور گندم کو کھلے عام لوٹنے کے امریکی مجرمانہ اقدام پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ یہ اقدامات مزید انسانی بحران بڑھنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

شریک یي کړئ!