حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 10 نوامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

چین کا افغانستان میں بگرام پر قبضہ، امریکہ کے منہ پر زوردار طمانچہ ہو گا

امریکی ریپبلکن نمائندے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین ممکنہ طور پر افغانستان میں بگرام فوجی اڈے پر قبضہ کر لے گا، اور یہ ہمارے منہ پر ایک حقیقی طمانچہ ہے۔


فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں ریپبلکن نمائندے اور امریکی ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے رکن مائیک میک کول نے کہا ہے کہ: چین افغانستان میں بگرام کے فوجی اڈے پر قبضہ کر سکتا ہے۔

امریکی ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے اس رکن نے زور دے کر کہا ہے کہ: بگرام ہوائی اڈہ خطے میں امریکا کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتا تھا۔

انہوں نے کہا، میری پیشن گوئی یہ ہے کہ چینی بگرام کو فتح کرنا چاہتے ہیں جو کہ واقعا اندرونی، انٹیلی جنس ، نگرانی اور جاسوسی کی صلاحیتوں کے لحاظ سے ہمارے لیے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتا تھا۔ یہ خیال کہ چین واقعا بگرام پر قبضہ کر لے گا، ہمارے منہ پر ایک حقیقی طمانچہ ہے۔

امریکی ایوان کے نمائندے نے کہا ہے: افغانستان سے جو بائیڈن کی حکومت کی رخصتی اس ملک کی خارجہ پالیسی کے سب سے بڑے بحرانوں میں سے ایک ہے، جو انہوں نے پارلیمنٹ میں اپنے دورانیے میں دیکھا ہے۔

شریک یي کړئ!