حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 14 فوریه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

چین: امریکہ واضح طور پر افغانستان کے مال و دولت کو لوٹ رہا ہے

آریانانیوز: چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے افغانستان کے اثاثوں میں سے ۱۱ ستمبر حملوں کے متاثرین کو ہرجانہ دینے کے رد عمل میں، اپنے ٹویٹر کے صفحے پر لکھا ہے: دنیا کا امیرترین ملک واضح طور پر غریب ترین لوگوں کے مال و دولت کو لوٹ رہا ہے۔


اُوا چانینگ نے کہا ہے: ہر ممکن طریقے سے، افغانستان کے عوام کی دولت انہیں کے اختیار میں ہونی چاہئے اور خاص طور پر ضرورت کے وقت انہیں کو اسے کنٹرول کرنا چاہئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک انتظامی حکم کے ذریعے ضبط شدہ افغانستانی اثاثوں میں سے ۵؍۳ بلین ڈالر ۱۱ ستمبر حملوں کے متاثرین خاندانوں اور مزید ۵؍۳ بلین ڈالر رقم کو ایک ٹرسٹ فنڈ میں افغانستان کی مدد کے لیے مختص کر دیا ہے۔

افغانستان کے اثاثوں کے بارے میں امریکہ کے حالیہ فیصلے کے کئی رد عمل سامنے آئے ہیں۔

شریک یي کړئ!