حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 17 سپتامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

عالمی برادری کو افغانستان کی حمایت کرنی چاہئے: چینی صدر

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں چینی صدرنے عالمی برادری کو تاکید کی کہ وہ افغانستان کی بھرپور حمایت کرتے رہیں۔


تاجکستان میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ نے افغانستان کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کہا: افغانستان میں بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

چین کے صدر نے زور دیا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی حمایت کرنی چاہئے۔

شی جن پنگ نے مزید کہا: ہمیں اس ملک میں رواداری کے ایک جامع سیاسی نظام کی تشکیل کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے افغانستان کی صورتحال پر پیر کے دن تاجکستان میں اجلاس بلایا تھا۔

 

شریک یي کړئ!