حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 1 مارس , 2024 خبر کا مختصر لنک :

انسانی حقوق کے دعویدار اسرائیلی جرائم پر خاموش ہیں، طالبان

فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے طالبان کے وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی حقوق کے دعویدار فلسطینی عوام کے خلاف ظلم و ستم کے سامنے اندھے ہیں۔


صدارتی محل میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طالبان کے وزیر اعظم محمد حسن اخوند نے کہا کہ انسانی حقوق کے دعویدار فلسطینی عوام کے خلاف ظلم و ستم کے حوالے سے اندھے ہوگئے ہیں لیکن افغانستان میں وہ انسانی حقوق کے نام پر اپنے جھوٹے دعووں کو دہرا کر “اسلامی نظام کو بدنام” کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے طالبان حکام غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کے بارے میں اسلامی ممالک سمیت بعض ممالک کی خاموشی پر بار بار تنقید کرتے رہے ہیں۔

شریک یي کړئ!