حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 7 ژوئن , 2022 خبر کا مختصر لنک :

شامی عوام کی دولت امریکہ لوٹ رہا ہے: چین

آریانانیوز: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان، ژاؤ لی جیان نے اپنی روزانہ کی پریس کانفرنس میں شام میں امریکی فوج کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا: امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا شام کے خلاف جبر کے اقدامات کے ساتھ ساتھ واشنگٹن کھلم کھلا شام کے وسائل اور شامی عوام کی دولت کو لوٹ رہا ہے۔


شام کے تیل کی چوری میں امریکی اقدامات کے بارے میں پوچھے جانے پر، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: واشنگٹن شام کے قومی وسائل کو لوٹ رہا ہے اوراس نے شامی عوام کی دولت پر کھلے عام قبضہ کر رکھا ہے، جس سے ملک میں انسانی بحران مزید بڑھ گیا ہے۔

ژاؤ لی جیان نے مزید کہا: شام کے عوام امریکہ کی طرف سے ملکی دولت کی لوٹ مار اور جابرانہ اقتصادی پابندیوں جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔

شریک یي کړئ!