حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 28 فوریه , 2024 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان سے امریکی انخلا ویتنام سے بھی بدتر تھا

سابق امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کی وجہ سے ویت نام سے بھی بدتر فوجی کارکردگی سامنے آئی ہے۔


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن صدارتی امیدوار ہیں، نے ورجینیا کے شہر رچمنڈ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی وجہ سے ویتنام سے بھی بدتر فوجی کارکردگی سامنے آئی ہے۔

بائیڈن کو احمق قرار دیتے ہوئے ریپبلکن امیدوار نے مزید کہا کہ امریکی صدر ان ممالک میں امریکی فوج بھیج رہے ہیں جن کا نام آج تک نہیں سنا۔

یاد رہے ٹرمپ اس سے قبل افغانستان سے تباہ کن امریکی انخلا پر تنقید کر چکے ہیں۔

شریک یي کړئ!