حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 4 مارس , 2024 خبر کا مختصر لنک :

پاکستان کا سلامتی کونسل سے افغان طالبان اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان طالبان اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان تعلقات منقطع کرے۔


افغانستان کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں منیر اکرم نے اقوام متحدہ سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرے کہ ٹی ٹی پی کو جدید فوجی سازوسامان اور ہتھیاروں تک کس طرح رسائی حاصل ہے اور اس کی مالی اعانت کی نشاندہی کی جائے جس سے 50،000 جنگجوؤں اور ان کی دہشت گردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے میں مدد مل رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طالبان کے ساتھ رابطے کے مستقبل کے کسی بھی روڈ میپ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

شریک یي کړئ!