حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 5 مارس , 2024 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ

دو برطانوی سیاحتی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سیاحت کے لئے جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔


ایک ٹریول کمپنی کے مالک جووان ٹورس کا کہنا ہے کہ 2023 میں افغانستان کے لئے صرف تین ٹوریسٹ کمپنی ایکٹیو تھے لیکن اس سال کے اوائل میں یہ تعداد دگنی ہو گئی ہے۔

ایک اور سیاحتی کمپنی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اب طالبان کے تسلط کے ساتھ، سیاح ان علاقوں کا دورہ کر سکتے ہیں جہاں وہ پہلے نہیں جا سکتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر افغانستان میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

یاد رہے یہ خبر برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے حال ہی میں اپنے شہریوں کے افغانستان کے سفر کے بارے میں خبردار کیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔

شریک یي کړئ!