حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 26 فوریه , 2024 خبر کا مختصر لنک :

امریکا کی دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی افغانستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، ذبیح اللہ مجاہد

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے دوحہ معاہدے کی 'خلاف ورزی' کی گئی ہے اور ان خلاف ورزیوں کی وجہ سے طالبان حکومت کی شناخت اور افغانستان کی ترقی رک گئی ہے۔


مجاہدین نے امریکہ پر دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ متعدد طالبان عہدیدار اس وقت امریکی بلیک لسٹ اور پابندیوں کا شکار ہیں اور آمریکا نے افغانستان کو شناخت اور ترقی سے محروم رکھا ہوا ہے۔

ان کے مطابق طالبان کے متعدد رہنما پہلے ہی امریکی بلیک لسٹ اور پابندیوں کا شکار اور افغان اثاثے منجمد کیے جا چکے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ یہ اس وقت ہے جبکہ آمریکا میں انسانی حقوق کی بھی پامالی ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رچرڈ بینٹ اور دیگر مغربی مظاہرین کو انسانی حقوق کی پامالی کو روکنا ہوگا، انسانی حقوق کی حقیقی حمایت کرنی ہوگی اور اسرائیل کے ظلم و ستم کو روکنا ہوگا۔

شریک یي کړئ!