حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 2 ژوئن , 2021 خبر کا مختصر لنک :

چین میں ۲ سے زیادہ بچے پیدا کرنے پر پابندی ختم

چین کی کم ہوتی ہوئی آبادی کے مد نظر، حکومت چین نے اپنی پالیسی کو بدلتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ اب سے شادی شدہ جوڑے ۳ بچے پیدا کرسکتے ہیں۔


خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین نے بچوں کی پیدائش کی شرح میں ہونے والی نمایاں کمی کے حوالے سے نئے اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد، پیر کے روز یہ اعلان کیا ہے کہ اب شادی شدہ جوڑے تین تک بچے پیدا کرسکتے ہیں۔

سرکاری خبررساں ادارے ژنہوا کی خبر کے مطابق اس فیصلے کو چینی صدر شی جنپنگ کی سربراہی میں حکمران جماعت کے اجلاس میں منظور کیا گیا۔

اس ماہ کی آغاز میں ہونے والی چین کی مردم شماری سے ظاہر ہوا ہے کہ گذشتہ دہائی میں آبادی میں اضافے کی شرح ۱۹۵۰ سے لے کر اب تک کی کم ترین شرح ہے، اور کہ اب کل آبادی ۱.۴۱ ارب ہوگئی ہے۔

شریک یي کړئ!