حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : شنبه, 18 مارس , 2023 خبر کا مختصر لنک :

سعودی عرب کی توہین پر، کویتی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو تین سال قید کی سزا

کویت کی اپیل کورٹ نے اس ملک کے ایک شہری اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو سعودی عرب کی توہین کرنے کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔


الخلیج آن لائن ویب سائٹ کے مطابق، یہ کویت کورٹ کی طرف سے پہلا حکم نہیں ہے، بلکہ اس سے قبل بھی ایسی سزاؤں کا حکم سنایا گیا ہے اور گزشتہ پانچ سالوں میں اس طرح کی متعدد سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

کویت کے جنرل پراسیکیوٹر آفس نے ملزمان پر سوشل نیٹ ورکس کے ذریعے برادر ملک کے خلاف معاندانہ کارروائیاں کرنے اور ان ممالک کے ساتھ کویت کے تعلقات کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کر دیا ہے۔

شریک یي کړئ!