حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 12 ژانویه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

پنجشیر محاذ: ملک پر قبضہ ہو چکا ہے، ہمارا ساتھ دیں

پنجشیر محاذ کے خارجہ تعلقات کے سربراہ کا کہنا ہے کہ افغانستان پر قبضہ ہو چکا ہے اور اس تسلط کے خلاف ہمیں لڑنا ہوگا۔


احمد مسعود کے زیر قیادت پنجشیر محاذ کے خارجہ تعلقات کے سربراہ علی میثم نظری نے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ، کہ جس میں کہا گیا تھا کہ طالبان حکومت کو مضبوط بنانے کے لیے ہزاروں پاکستانی جنگجو افغانستان آئے تھے، کے جواب میں کہا ہے کہ: ۱۵ اگست ۲۰۲۱ کو افغانستان نے اپنی آزادی کھو دی تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج ہمارا ملک دوسروں کے اختیار میں ہے اور بد نیت غیر ملکی آئے روز سرحد کے اس پار سے ملک میں داخل ہوتے ہیں۔ اس سیاسی خطے کے تمام شہریوں کا یہ اخلاقی، قومی اور مذہبی فریضہ ہے کہ وہ قومی مزاحمتی محاذ کا ساتھ دیں اور افغانستان کی آزادی کی بحالی کے لیے جدوجہد کریں۔

طالبان فوجی افسران کے مطابق حال ہی میں پاکستان سے ان کے ساتھ شامل ہونے والے فوجیوں کی تعداد ۵ ہزار سے ۱۰ ہزار کے درمیان ہے، جو کہ گزشتہ ۲۰ سالوں میں جنگ کے موسم میں افغانستان آنے والے جنگجوؤں کی اوسط تعداد سے دس گنا زیادہ ہے۔

شریک یي کړئ!