حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 17 اکتبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

پنجشیر میں عوامی مقاومت فرنٹ کی اجتماعی قبر کا انکشاف

صوبہ پنجشیر کے مقامی عہدیداروں اور مقاومت فرنٹ کے کمانڈر، صالح محمد ریگستانی نے فرنٹ فورسز کی ایک اجتماعی قبر کے انکشاف کا اعلان کیا ہے۔


پنجشیر میں طالبان کے انٹیلی جنس چیف، مولوی آغا میر نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے مقاومت فرنٹ فورسز کے ہلاک ہونے والوں کی اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔

آغا میر کے مطابق، اجتماعی قبر صوبہ پنجشیر کے ایک گاؤں میں دریافت ہوئی ہے اور اس سے تین لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔

مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ اجتماعی قبروں سے ۸ لاشیں ملی ہیں، اور ان سب کا تعلق پنجشیر ہی سے ہے۔

دریں اثنا، عوامی مقاومت فرنٹ کے ایک کمانڈر، صالح محمد ریگستانی نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے: پنجشیر میں اجتماعی قبر کا انکشاف، ان میں لوگوں کو ان کے ہاتھ باندھ کر دفن کیا گیا تھا؛ جب سوویٹ نے افغانستان پر حملہ کیا تو انہوں نے بھی ایسا نہیں کیا تھا۔

انہوں نے مزید لکھا: ابھی تک دایکنڈی میں، اور ان مقامات پر جہاں ہزارہ رہائش پذیر ہیں، یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ کون سی دوسری قبریں دریافت ہوں گی۔

قابل ذکر ہے کہ افغانستان پر طالبان کے تسلط کے بعد، ایک محاذ جسے مقاومت فرنٹ کہا جاتا ہے، جس کی قیادت احمد مسعود کے بیٹے احمد شاہ مسعود نے کی، صوبہ پنجشیر میں قائم ہوئی جہاں وہ تقریبا ۲۰ دن تک طالبان کے خلاف لڑتے رہے۔

شریک یي کړئ!