حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 3 اکتبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

ہم ایسی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے جو اسلحے کے زور پر اقتدار میں آئے: احمد مسعود

پنجشیر مقاومت فرنٹ کے سربراہ نے کہا: ہم کبھی بھی ایسی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے جو قوانین کے دائرے سے ہٹ کر، اور اسلحہ کے زور پر اقتدار میں آئے گی۔


پنجشیر مقاومت فرنٹ کے سربراہ احمد مسعود نے بلومبرگ عربی چینل سے گفتگو میں کہا: اگر طالبان کے مقابلے میں خاموشی اختیار کرلی جائے تو افغانستان ایک بار پھر بین الاقوامی دہشت گردی کا گڑھ بن جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا: موجودہ افغانستانی حکومت [طالبان] دہشت گردی سے لڑنے کے بجائے افغانستان میں داخل ہونے والے تمام دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرے گی۔

مسعود نے کہا: اب جو منصوبہ ہمارے پاس ہے، وہ اس افسوسناک یلغار کو روکنا ہے؛ اس یلغار سے امن کے تمام منصوبوں اور حکمت عملی کو ناکام بنا دیا گیا ہے، اور یہی افغانستانی حکومت کے زوال کا باعث بنا ہے۔

پنجشیر میں مقاومتی طاقتوں میں اضافے کے حوالے سے انہوں نے کہا: ہم کبھی بھی ایسی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے جس نے قوانین کے دائرے سے ہٹ کر، اور اسلحے کے زور پر اقتدار حاصل کیا ہو، اور میں ان تمام ممالک کا خیرمقدم کرتا ہوں جو طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں