حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 20 ژانویه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

روس نے پنجشیر مزاحمتی محاذ کو اسلحہ بھیجنے کی تردید کی ہے

روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں طالبان کے خلاف مزاحمتی محاذ کو اسلحہ بھیجنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔


ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ شرکائے جنگ کو ہتھیار بھیجنے سے افغانستان کی صورتحال کو مستحکم کرنے میں مدد نہیں ملے گی، بلکہ اس سے افغانستانیوں کے درمیان تناؤ بڑھے گا، جو کہ نسلی تنازعات کی بنیاد پر خانہ جنگی کا باعث بن سکتا ہے۔

بعض امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس پنجشیر مزاحمتی محاذ کو ساز و سامان بھیج رہا ہے۔

یہ محاذ پنجشیر میں افغانستانی حکومت کے خاتمے کے بعد افغانستان کے قومی ہیرو احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کی سربراہی میں تشکیل پایا تھا۔

شریک یي کړئ!