حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 6 جولای , 2022 خبر کا مختصر لنک :

ریاض کی جانب سے قیدیوں کے تبادلے کے ۱۰ معاہدوں کی خلاف ورزی کا انکشاف

یمنی حکومت کی قومی کمیٹی براے قیدی کے سربراہ، عبدالقادر المرتضیٰ نے قیدیوں کے تبادلے میں خلل ڈالنے میں سعودی عرب کے کردار کا انکشاف کیا ہے۔


انہوں نے المسیرہ چینل کو بتایا کہ سعودی حکومت نے قیدیوں کے تبادلے کے ۱۰ مقامی معاہدوں میں خلل ڈالا ہے، جو عیدالاضحیٰ سے قبل کیے جانے تھے۔

المرتضی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاملے میں، جس پر گزشتہ مارچ میں صرف ۵۰ فیصد سے کم پر دستخط ہوئے تھے، مارب میں سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجی اب بھی اس سلسلے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اور انہوں نے ابھی تک اپنی فہرستیں ہی پیش نہیں کیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ دوسرے فریق پر دباؤ نہیں ڈالتی ہے اور قیدیوں کے معاملے میں کم سے کم توجہ دیتی ہے باوجود اس کے کہ یہ ایک انسانی معاملہ ہے۔

اختتام میں المرتضیٰ نے یمنی قیدیوں کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ قیدیوں کی رہائی صنعا کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

شریک یي کړئ!