حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 26 می , 2023 خبر کا مختصر لنک :

پاکستانی پولیس کی جانب سے افغان مہاجرین سے بھتہ وصولی کی اطلاعات موصول

پاکستان میں افغان قیدیوں کی وکیل منیرہ کاکڑ نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ پاکستانی پولیس نے جیل سے رہا ہونے والے متعدد افغان مہاجرین کو رقم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے دوبارہ گرفتار کیا ہے اور ان سے دستاویزات اور ذاتی سامان کا مطالبہ کیا ہے۔


انہوں نے مزید لکھا ہے کہ یہ پناہ گزین اب حراست میں ہیں اور انہیں صحت کی خدمات اور کھانے پینے کی اشیاء میسر نہیں ہیں اور ان کے رشتہ دار ان کے کھانوں کا بندوست کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ منیرہ کاکڑ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں افغان مہاجرین نے پاکستانی پولیس کی جانب سے غلط سلوک اور “بھتہ خوری” کی کئی مرتبہ شکایت کی ہے۔

شریک یي کړئ!