حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 12 فوریه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

عمران خان: بن لادن کے مارے جانے کے بعد امریکہ کو افغانستان سے نکل جانا چاہیے تھا

آریانانیوز: پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ افغانستانی عوام غیر ملکی تسلط کو قبول نہیں کرتے ہیں اور امریکہ اس بات کو صحیح طور پر سمجھ نہیں پایا تھا۔


پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے بعد امریکہ کو افغانستان سے نکل جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستانی عوام غیر ملکی تسلط کو قبول نہیں کرتے ہیں اور امریکہ کو یہ بات صحیح طور پر سمجھ نہیں آئی تھی۔

پاکستانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ امریکہ کو افغانستان پر حملہ کرنے سے پہلے اور ۱۱ سپتمبر کے حملوں کے بعد، افغانستان کا مطالعہ کرنے کی زحمت کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا ہے: اگر امریکہ نے افغانستان کا مطالعہ کیا ہوتا، تو جس طریقے سے انہوں نے کام کیا ہے، ویسا نہ کرتے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ کو یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ وہ افغانستان میں کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

شریک یي کړئ!