حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 15 آگوست , 2021 خبر کا مختصر لنک :

سابق کینیڈین وزیر برای امیگریشن: عمران خان دھوکے باز اور جھوٹے ہیں

سابق کینیڈین وزیر برای امیگریشن کرس الیگزینڈر: عمران خان ایک بے شرم دھوکہ باز اور مکار ہیں جو کئی دہائیوں سے طالبان کے حامی رہے ہیں۔


پاکستانی اخبار ڈیلی ٹائمز میں ۵ اگست کو شائع ہونے والی خبر کے مطابق کینیڈین امیگریشن کے سابق وزیر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل برائے امور افغانستان کے مشیر، کرس الیگزینڈر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کے بارے میں لکھا کہ وہ ایک پکے غدار ہیں۔

ایک بے شرم جھوٹے اور دغا باز جو کئی دہائیوں سے طالبان کے واضح طور پر حامیوں میں شامل ہیں۔

افغانستان میں پاکستانی کھلی مداخلت کے بارے میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی پراکسی وار کی وجہ سے افغانستان میں ۲۱ ویں صدی کی اب تک کی امریکی حکمت عملی کی شکست ہے جبکہ وہ امریکہ اور اسکی خطے میں سیاست کی حمایت کا دعویٰ کرتے رہے ہیں؛ انہوں نے امریکہ کی پشت میں خنجر گھونپا ہے۔

اب یہ سب پر واضح ہے کہ پاکستان افغانستان میں پراکسی وار لڑ رہا ہے اور یہ جنگ طالبان کے ذریعے لڑی جارہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طالبان بنانے والے کارخانوں کا پاکستان میں وجود اور پاکستان میں ان کے ٹھکانے افغانستان میں مسلح تصادم کی بنیادی وجہ ہیں اور پاکستان اب افغانستان اور دنیا کے حوالے سے دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

شریک یي کړئ!