حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 18 دسامبر , 2023 خبر کا مختصر لنک :

اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، متقی

طالبان کے وزیر خارجہ نے تہران میں افغان سفارت خانے کے عملے کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ طالبان کے تعلقات "بہترین" ہیں۔


امیر خان متقی نے مزید کہا کہ حکومت طالبان کے نائب سربراہ عبدالغنی برادر کے حالیہ دورہ تہران کے دوران، بہت سے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

طالبان کے وزیر خارجہ نے معاہدوں کی تفصیلات بتائے بغیر امید ظاہر کی کہ ان سب پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

امیر خان متقی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ طالبان کے تعلقات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کابل اور افغانستان کے کچھ صوبوں میں ایرانی سفارت خانہ اور قونصل خانے فعال ہیں اور تہران میں افغان سفارت خانہ اور مشہد اور زاہدان کے قونصل خانے فعال ہیں۔

انہوں نے تہران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کا بھی اعلان کیا۔

فلسطین کی حمایت میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے تہران موجود حکومت طالبان کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ امیر حسین امیر عبداللہیان اور ایرانی صدر کے نمائندے حسن کاظمی قمی سے ملاقاتیں کیں۔

شریک یي کړئ!