حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 16 فوریه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

طالبان: امریکہ نے دوحہ معاہدے کی شقوں کی پابندی نہیں کی ہے

آریانانیوز: طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ابھی تک دوحہ معاہدے کی شقوں پر عمل نہیں کیا ہے۔


امیر خان متقی نے کہا ہے: طالبان عہدیداروں کے نام اب بھی امریکی بلیک لسٹ میں ہیں اور واشنگٹن نے طالبان کے ساتھ تعاون کرنے کے بجائے، ان پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ کے سربراہ نے طالبان قیدیوں کی رہائی سے امریکہ کے انکار کو، واشنگٹن کی طرف سے دوحہ معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے میں ایک اور خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

امیر خان متقی نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے افغانستان کی تعمیر نو کے عمل میں مدد اور اس کام کی طرف دوسرے ممالک کی حوصلہ افزائی کرنے کا عہد کیا تھا، لیکن انہوں نے تعاون کرنے کے بجائے، افغانستان پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

شریک یي کړئ!