حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 13 اکتبر , 2023 خبر کا مختصر لنک :

ایران میں 5 ملین افغان مہاجرین رہتے ہیں، وزیر داخلہ

ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی نے کہا ہے کہ غیر سرکاری سروے کے مطابق 50 لاکھ افغان مہاجرین ایران میں رہتے ہیں۔


حکومتی کابینہ کے اجلاس کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں مقیم افغان شہریوں کے بارے میں غیر سرکاری سروے کے مطابق تقریبا 50 لاکھ افغان مہاجرین ایران میں رہتے ہیں جبکہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق یہ تعداد اس سے کم ہے۔

وحیدی نے کہا کہ مہاجرین اور غیر ملکیوں کا مسئلہ اہمیت اختیار کرگیا ہے جس کی وجہ سے وزارت داخلہ سمیت تمام ادارے اس پر توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکیوں کو ان کے آبائی ممالک واپس کرنا ضروری ہے اور قانونی طور پر رہنے والوں کو قواعد و ضوابط کے تحت لانا ہوگا۔

یاد رہے کہ حالیہ ایام میں ایران میں پناہ لینے والے افغان مہاجرین اور پناہ گزینوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

شریک یي کړئ!