حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 13 مارس , 2022 خبر کا مختصر لنک :

احمد مسعود: مزاحمتی محاذ کے طالبان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں

آریانانیوز: افغانستان کے مزاحمتی محاذ کے سربراہ نے کہا ہے کہ طالبان صرف ہتھیار ڈالنے اور بیعت کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس محاذ کے طالبان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔


طالبان کے خلاف مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے کہا ہے کہ اس محاذ کے طالبان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔

انھوں نے گزشتہ چند مہینوں میں طالبان کے ساتھ منعقد ہونے والی اپنی ملاقاتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گروہ صرف ہتھیار ڈالنے اور بیعت کا مطالبہ کر رہا ہے۔

احمد مسعود نے کہا ہے کہ مزاحمتی محاذ کی طالبان کے خلاف جنگ، افغانستان میں لوگوں کی رائے پر مشتمل حکومت کی تشکیل پر اتفاق تک جاری رہے گی۔ ان کے مطابق، یہ جنگ مزاحمتی محاذ پر مسلط کی گئی ہے۔

طالبان نے دوحہ میں مذاکرات کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ افغانستان کے مستقبل کے نظام کی تشکیل کے سلسلے میں افغانستان کے سیاسی گروہوں کے ساتھ بات چیت کریں گے، لیکن ابھی تک اس گروہ نے اندرون ملک گروہوں کے ساتھ سیاسی گفتگو کو بحال کرنے کی کوشش نہیں کی ہے۔

افغانستان کے مزاحمتی محاظ کے سربراہ نے یہ بھی کہا ہے: ہمارے پاس درست معلومات موجود ہیں کہ طالبان کے زیر تحفظ القاعدہ کی طرح کے دہشت گرد گروہوں نے اپنے تربیتی مراکز کو وسعت دی ہے، اپنے فوجیوں کی بھرتیوں میں اضافہ کیا ہے اور افغانستان میں اپنی سرگرمیوں کو بڑھا دیا ہے۔

شریک یي کړئ!