حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 28 آوریل , 2023 خبر کا مختصر لنک :

افغان مزاحمتی تحریک کے سربراہ احمد مسعود: افغان عوام کی اکثریت طالبانی حکومت نہیں چاہتی

افغان مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے آسٹریا کے شہر ویانا میں طالبان مخالف رہنماؤں کے دوسرے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کی کثیر تعداد طالبانی حکومت کو نہیں مانتی اور موجودہ صورتحال ان پر مسلط کر دی گئی ہے۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویانا اجلاس کے زیادہ تر شرکاء اس بات پر متفق ہیں کہ طالبان کو مذاکرات پر مجبور کرنے کیلئے تمام ضروری ذرائع استعمال کئے جائیں۔

واضح رہے کہ یہ اجلاس اس وقت منعقد ہوا ہے جب طالبان کی ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے افغانستان پر حکومت ہے اور طالبان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے افغانستان میں مکمل طور پر اسلامی حکومت قائم کر لی ہے۔

شریک یي کړئ!