حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 10 سپتامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

طالبان کابینہ کا اعلان؛ مسعود کا رد عمل: مقاومت فرنٹ جلد حکومت قائم کرے گی

افغانستانی قومی مقاومت فرنٹ کے رہنما احمد مسعود نے طالبان کابینہ کے اعلان کے رد عمل میں کہا ہے کہ مقاومت فرنٹ جلد ہی حکومت بنائے گی۔


جناب مسعود نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ قومی مقاومت فرنٹ سیاسی شخصیات اور ماہرین سے مشاورت کے بعد جلد ہی مستقبل کی حکومت کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے طالبان کی کابینہ کے اعلان کو غیر قانونی اور اس گروہ کی افغانستانی عوام سے کھلی دشمنی کی واضح علامت قرار دیا، اور شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ “طالبان اور دیگر دہشت گرد اتحادیوں کے خلاف مقاوت جاری رکھیں”۔

جناب مسعود نے زور دیا کہ کابل میں طالبان کی ناجائز حکومت افغانستان، خطے، اور دنیا کے استحکام اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

ان کے مطابق، قومی مقاومت فرنٹ کا ماننا ہے کہ ایک جمہوری، جائز، اور قانونی حکومت کا قیام صرف عام انتخابات، جو بین الاقوامی برادری کو قابل منظور ہوں، اور عوام کی مرضی اور ووٹ کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ افغانستان کی عوام پر کٹھ پتلی حکومت مسلط کرنا انسانی وقار اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔

جناب مسعود نے مزید کہا: ہم اقوام متحدہ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، یورپی یونین، شنگھائی علاقائی تعاون تنظیم، سارک، ای سی او، ہارٹ آف ایشیا کے اراکین ممالک، اسلامی تعاون تنظیم، اور خطے اور دنیا کے بااثر ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ افغانستانی عوام کی خواہش پر طالبان کے ساتھ سیاسی اور سفارتی تعاون سے اجتناب کریں۔

انہوں نے دنیا سے یہ بھی کہا کہ افغانستان کی عوام مل کر خود کو دہشت گردی اور قبضے سے نجات دلائیں تاکہ ملک میں عوام کے ووٹوں کی بنیاد پر حکومت قائم کی جا سکے۔

تاہم کزشتہ دنوں میں طالبان نے اعلان کیا ہے کہ اس کی کابینہ میں ۲۳ اراکین شامل ہیں، اور ان کی قیادت بطور وزیر اعظم ملا حسن اخوند کریں گے۔

شریک یي کړئ!