روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ افغانستان میں مغرب کی اصل غلطی یہ کوشش تھی کہ مغربی معیار کی جمہوریت افغانستان پر مسلط کی جائے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا: افغانستانیوں کو امریکی قوانین کے مطابق زندگی گزارنے پر مجبور کر کے، اور ان کی صدیوں سے چلی آنے والی روایات کو نظر انداز کر کے مغرب نے بنیادی غلطی کی ہے۔
انہوں نے کہا: اس صورت حال میں، آپ دیکھ رہے ہیں کہ آپ افغانستان کے لوگوں کو مغربی قوانین اور قواعد و ضوابط کے مطابق زندگی گزارنے پر مجبور کر سکنے کی قدرت رکھتے ہیں، لیکن یہ نادانی ہے، اور یہ ایک بار پھر پوری دنیا پر اپنے اقدار مسلط کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے دوسرے ممالک کی روایات کو نظر انداز کیا جن میں وہ صدیوں سے رہتے رہے تھے۔ میرے خیال میں یہاں ایک بڑی غلطی ہوئی ہے۔