حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 10 آگوست , 2022 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں 2 کروڑ 10 لاکھ لوگوں کو امدادی سامان پہنچایا گیا ہے: عالمی ادارہ خوراک

آریانانیوز: عالمی ادارہ خوراک (ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن) نے اپنے ٹوئٹر پیج پر اعلان کیا ہے کہ ہم افغانستان میں اب تک 2 کروڑ 10 لاکھ افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدا د پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ امدادی سامان امریکہ، انگلینڈ، برازیل اور جاپان جیسے ڈونر ممالک کے تعاون سے پورے افغانستان میں ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔


اس ادارے کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹس کے مطابق افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد حالیہ وقتوں میں تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ افراد غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔

قابل توجہ بات یہ ہے کہ افغانستان کے عوام قابضین اور ان کے سرغنہ امریکہ کو افغانستان میں پائی جانے والی غربت اور بحران کا اصل سبب سمجھتے ہیں۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں