حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 20 نوامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں منشیات کی پیداوار میں اضافہ

بعض خبروں کے مطابق افغانستان کے جنوبی علاقوں میں معاشی بحران کے دوران افیون کی پیداوار میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا ہے۔


خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، اس سال جنوبی افغانستان میں افیون کی پیداوار میں گزشتہ سالوں کی نسبت نمایاں طور پر اضافہ ہوا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ملک میں شدید اقتصادی بحران کے دوران خشخاش کی کاشت، خاص طور پر قندھار اور ہلمند کے صوبوں میں مقامی باشندوں کے لیے روزی کمانے کا واحد ذریعہ ہے۔

اگرچہ افغانستان میں منشیات کی پیداوار سے متعلق اقوام متحدہ کی سنہ ۲۰۲۱ کی رپورٹ ابھی تک شائع نہیں ہوئی ہے، لیکن شمسی سال ۱۴۰۰ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق سال ۱۳۹۹ کی نسبت خشخاش کی کاشت میں ۳۷ فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔

افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان نے خشخاش کی کاشت کے خاتمے اور اس کی متبادل فصلوں کی کاشت کے لیے عالمی برادری کو ان کی مدد کرنے کو کہا تھا، تاکہ خشخاش کی کاشت کو بلکل ختم کیا جا سکے۔ لیکن اطلاعات کے مطابق اس گروپ کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد سے خشخاش کی کاشت میں کمی نہیں آئی ہے۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں