حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 18 آوریل , 2023 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں غربت مسلسل اضافہ؛ غریبوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ

اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد اس ملک میں غربت میں اضافہ ہوا ہے اور غربت کی زندگی گزارنے والوں کی تعداد 34 ملین تک پہنچ گئی ہے۔


رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے انکشاف پروگرام (یو این ڈی پی) نے 2022ء کا اپنا تازہ ترین تخمینہ جاری کیا ہے جس کے مطابق 34 ملین افغان غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس اعداد و شمار سے 2020ء کے مقابلے میں 15 ملین کا اضافہ ظاہر ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ نے افغانستان کی آبادی کا تخمینہ 40 ملین لگاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس تشخیص کی بنیاد پر اس ملک کی 85 فیصد آبادی اس وقت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔

شریک یي کړئ!
[bws_google_captcha]

منتخب خبریں