حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 18 ژوئن , 2023 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں سویلین کے قتل پر فخر کرتے ہیں، آسٹریلوی فوجی کا بیان

آسٹریلیا کی فضائیہ کے خصوصی دستے کے رکن اور فوجی اعزاز حاصل کرنے والے رابرٹ اسمتھ نے افغانستان میں بے گناہ عوام اور نہتے شہریوں پر حملوں کو اپنے لئے باعث افتخار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ افغانستان میں ڈیوٹی کے دوران کیا ہے اس پر فخر ہے۔


اسمتھ آسٹریلیا کے کہنہ مشق فوجی ہیں جن پر سویلین عدالت میں چار افغان شہریوں کے قتل کا جرم کا ثابت ہوا تھا۔ انہوں نے عدالت کے فیصلے کو غط قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے جرم پر پشیمانی کا اظہار کرنے کے بجائے کہا کہ ہم نے افغانستان میں کوئی جرم نہیں کیا ہے اس لئے کسی قسم کی عذرخواہی کی ضرورت نہیں ہے۔

اسمتھ نے 2006 سے 2012 تک آسٹریلوی فضائیہ کے خصوصی دستے میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دیے تھے۔ آسٹریلیا کی وفاقی عدالت نے یکم جون کو اخبارات کے انکشافات کے مطابق اس آسٹریلوی فوجی کے بارے میں الزامات کی تحقیق کی تھی اور ان پر الزامات ثابت ہوگئے تھے۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں