حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 1 فوریه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں ایک ملین بچوں کی موت کے حوالے سے یونیسیف کا انتباہ

اقوام متحدہ کے چائلڈ سپورٹ فنڈ نے خبردار کیا ہے کہ اس سال موسم سرما میں ملک میں بھوک کے باعث ایک ملین بچوں کی جان کو خطرہ ہے۔


اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق، افغانستان میں بچوں کو بچانے کے لئے بین الاقوامی برادری کی طرف سے ۱۹۲ ملین ڈالر رقم کی فوری مالی امداد جلد از جلد پہنچائی جاۓ۔

دوسری جانب، ورلڈ فوڈ پروگرام نے یہ بھی کہا ہے کہ رواں سال موسم سرما میں ۲۳ ملین افغانستانی باشندوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔

طالبان کے طاقت میں آنے کے بعد سے افغانستان کے مختلف حصوں میں مشکل حالات اور سخت غربت کی وجہ سے لوگوں نے اپنے جسم کے اعضاء اور اپنے بچوں کو فروخت کرنے کا رخ کیا ہے۔

اس سے پہلے بھی کچھ بین الاقوامی اداروں اور اقوام متحدہ نے افغانستان میں انسانی بحران کے وقوع پذیر ہونے کے بارے میں خبردار کیا تھا.

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں