یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی شقوں کی عدم تعمیل ایک منفی علامت ہے جس کے بعد جنگ بندی میں توسیع پر غور کرنے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ الحوبان روڈ کو دوبارہ کھولنے کے لیے تعز نامی شہر کو مسلح جنگووں سے خالی کروانے کی ضرورت ہے، جسے مقابل جانب نے نظر انداز کر رکھا ہے۔
خبر رساں ادارے المیادین کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ وہ تعز کی سڑکوں کو یک طرفہ کھولنے پر غور کر رہے ہیں، اور وہ یہ کبھی قبول نہیں کریں گے کہ جارح اتحاد کی ہٹ دھرمی کی بنا پر شہریوں کو عید الاضحی کے دنوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔