حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 12 جولای , 2022 خبر کا مختصر لنک :

یمن کی جنگ کے معاملے میں اقوام متحدہ غیر جانبدار نہیں: یمنی عہدیدار

یمن کے قومی نجات کے وزیر، عبدالعزیز بکیر کا صنعاء میں کہنا تھا:  یمن کے خلاف جارحیت کے آغاز سے ہی ہم جس مسئلے سے دوچار ہیں، وہ اقوام متحدہ کی غیر جانبداری ہے۔  جارح سعودی اتحاد کے جرائم پر پردہ ڈال کر اور ناکہ بندی کے تسلسل سے اقوام متحدہ یمنی عوام کے مسائل پیدا کرنے میں شریک ہے۔


خبر رساں ادارے المسیرہ کے مطابق انہوں نے مزید کہا:  اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے سلامتی کونسل کو اپنی حالیہ رپورٹ میں یمنی عوام کی مشکلات کے بنیادی اسباب کو نظر انداز کیا ہے، جیسے جارح اتحاد کے ذریعے ملک کے مال و وسائل کی لوٹ مار اور اس کے خلاف کارروائی جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند ہوگئی ہیں۔

یمن میں سعودی حکومت کی جارحیت کے آغاز سے ہی دنیا میں امریکہ نے دہشت گردی کے سب سے بڑے حامی کی حیثیت سے سعودی عرب کے خلاف ہر قرارداد کو پیش ہونے سے روک رکھا ہے۔ نیز اوباما سے لے کر ٹرمپ اور بائیڈن تک کے ہر امریکی صدر نے نعرے بازی کے ساتھ ساتھ، سعودی حکومت کو یمن کی عوام کے قتل عام کی خاطر جارحانہ ہتھیار بھیجے ہیں۔

شریک یي کړئ!