روس کے وزیر خارجہ، سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ بین الاقوامی معاملات میں روس کی آواز کو خاموش نہیں کر سکتا۔
روسی خبررساں اداروں کے مطابق، روسی وزیر خارجہ نے ’’ماسکو کریملن پیوٹن‘‘ پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی معاملات میں واشنگٹن ماسکو کی آواز کو خاموش نہیں کر سکتا ہے، اور اسے اپنے اختراعی قوانین پر عمل کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا ہے۔
لاوروف نے مزید کہا: وہ اسی کوشش میں ہیں جو انہوں نے بہت پہلے کہا تھا، کہ روس کو اپنی اوقات معلوم ہونی چاہیے اور اسے بین الاقوامی معاملات میں آواز اٹھانے کا کوئی حق نہیں ہے، اور وہ امریکہ کے بنائے ہوئے قوانین پر عمل کرے۔ لیکن وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ ایسا کچھ حاصل نہیں کریں گے۔