حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 14 ژوئن , 2021 خبر کا مختصر لنک :

ٹرمپ حکومت میں صحافیوں کی گفتگو مخفیانہ طور پر ریکارڈ کی جاتی رہی

لیک ہونے والی دستاویزات سے یہ بات نمایا ہوئی ہے کہ ٹرمپ کے کہنے پر کچھ صحافیوں کی ٹیلیفون پر کی گئی گفتگو اور خبریں ریکارڈ کی گئی تھیں۔


نیویارک ٹائمز کے مطابق ۲۰۱۷ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ماتحت محکمہ عدالت نے سابق امریکی صدر سے متعلق خبر دینے والے نیو یارک ٹائمز کے ۴ سینیئر صحافیوں کی خبروں اور ٹیلیفون گفتگو کو ریکارڈ کیا تھا۔

یہ ٹرمپ کے تحت حکومتی بدانتظامی کے الزامات کے سلسلے میں ایک نیا اضافہ ہے۔ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست احکامات پر سابق امریکی صدر کی تنقید کرنے والے صحافیوں کی ٹیلیفون گفتگو اور خبریں ریکارڈ کی گئی تھیں۔ دستاویزات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ٹرمپ کے حکم کے بعد واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کی فون گفتگو اور سی این این صحافیوں کی ای میلوں پر بھی مخفیانہ طور پر نظر رکھی گئی تھی۔

شریک یي کړئ!