حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : جمعه, 3 مارس , 2023 خبر کا مختصر لنک :

صہیونی دوسرے ممالک کی شہریت حاصل کرنے کیلئے بے چین

صہیونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے باشندے، اسرائیل چھوڑنے اور دوسرے ممالک میں نقل مکانی اور رہائش کیلئے شہریت کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔


المیادین نیوز چینل نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ سے نقل کیا ہے کہ بہت سے صہیونی مقبوضہ علاقوں میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات سے پریشان ہیں تاہم صہیونیوں کی طرف سے دوسرے ممالک کی شہریت کی درخواستوں کی تعداد میں شدت سے اضافہ ہوا ہے۔

مقبوضہ علاقوں کی حالیہ صورت حال کے بعد ان انتباہات میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کابینہ کے وسیع عدالتی اصلاحات کے بل کے خلاف گزشتہ سات ہفتوں میں یہودی آبادکاروں کے زبردست احتجاج کے باوجود کنیسٹ [اس حکومت کی پارلیمنٹ] نے اس بل کی منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ غاصب صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو بدعنوانی، رشوت خوری اور امانت میں خیانت کے الزامات میں برسوں سے مقدمے کی زد میں ہیں اور وہ اس مقدمے (عدالتی فوجی اصلاحات) سے فرار ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شریک یي کړئ!