حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 2 اکتبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

برلن میں روسی سفیر جرمن وزارت خارجہ میں طلب

آریانانیوز: جرمنی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے 4 علاقوں کے روس سے الحاق کے ردعمل میں برلن میں روسی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔


جرمن ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ برلن میں روسی سفیر “سرگئی ناچائیف” کو جرمن وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس ﴿TASS﴾ کے مطابق جرمنی کا یہ اقدام یوکرین کے 4 علاقوں کے روس میں الحاق کے ردعمل میں کیا گیا ہے جس پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعہ کو دستخط کیے تھے۔

ٹاس نیوز ایجنسی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ روسی سفیر جلد ہی جرمن وزارت خارجہ میں پیش ہوں گے۔

شریک یي کړئ!