حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 24 اکتبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

مزار شریف ہوائی اڈے سے افغانستانی اشرافیہ اور حکام کی یونان منتقلی

تقریبا ۲۵ افغانستانی اشرافیہ اور حکام کو امریکہ کی مدد سے مزار شریف ہوائی اڈے سے یونان منتقل کر دیا گیا ہے۔


طے پایا ہے کہ کچھ وقت کے بعد انہیں تقسیم کر کے امریکہ، کینیڈا، جرمنی اور سویڈن منتقل کر دیا جاۓ گا۔ مذکورہ افراد کا تعلق افغانستان کے مختلف شہروں سے ہے اور ان میں مرد و خواتین سمیت، جج، وکیل اور سینیٹر وغیرہ شامل تھے۔ ان کی مہاجرت کے کاموں کے دوران افغانستانی مترجموں کی مدد حاصل کی گئی اور اس موضوع کو خفیہ رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔ ان میں سے کچھ لوگوں نے ابتدا میں ایمیل کے ذریعے جرمنی اور دیگر سفارت خانوں کو پناہ کی درخواستیں ارسال کی تھیں۔

مذکورہ افراد کو مزار شریف کے بعض خاص ہوٹلوں میں ای میل اور خفیہ کالوں کے ذریعہ طلب کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں ایک مخصوص وقت پر ایک مخصوص مقام پر بھیجا گیا اور دو مسلح طالبان کی گاڑیوں کے ساتھ مزار شریف ہوائی اڈے منتقل کر دیا گیا۔ مذکورہ افراد اپنے سامان کی چیکنگ کے بغیر جہاز میں سوار ہوئے، اور کابل پہنچ گئے۔ کابل کے کچھ اپارٹمنٹس میں انہیں الگ سے رہائش دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ انہیں امریکہ، کینیڈا، جرمنی، اور سویڈن میں سے کسی ایک ملک میں منتقل کر دیا جاۓ گا۔ یونان میں انہیں ذاتی سامان مہیا کر دیا گیا ہے کہ جس میں کپڑے وغیرہ شامل ہیں۔

شریک یي کړئ!