حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 25 نوامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

جرمنی کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا

طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ جرمنی کی حکومت بھی کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنا چاہتی ہے۔


طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ کے سربراہ امیر خان متقی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا ہے کہ جرمنی افغانستان میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کابل میں جرمنی کا سفارت خانہ رواں ہفتے دوبارہ فعال ہو جائے گا۔

اسی دوران متحدہ عرب امارات نے بھی باضابطہ طور پر کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا ہے۔

شریک یي کړئ!