حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 31 می , 2021 خبر کا مختصر لنک :

اسرائیلی عدالت نے دو فلسطینی صحافیوں کےجسمانی ریمانڈ میں توسیع دے دی

ترکی کے آناتولی کے مطابق، اسرائیلی پلیس کے ہاتھون مشرقی یروشلم کے مقام شیخ جرح میں حراست میں لیئے جانے والے دو فلسطینی صحافیوں کے جسمانی ریمانڈ میں اسرائیلی عدالت نے توسیع دے دی ہے۔


دونوں فلسطینی صحافیوں کے وکیل، جاد قدمانی نے ایک بیان میں بتایا کہ مغربی یروشلم میں اسرائیلی عدالت نے القافیہ نامی چینل کے ٹیلیویژن رپورٹر زینت الحلاوانی اور اسی چینل کے کیمرہ مین وہبی مکیہ کی نظربندی میں توسیع کردی ہے۔

انہوں نے آناتولی نیوز ایجنسی کو بتایا: اسرائیلی پولیس نے صحافیوں پر وحشیانہ حملہ کیا اور اس حملے کی تصاویر عدالت میں بھی پیش کردی گئیں ہیں۔

قدمانی نے مزید کہا: عدالت نے اب دونوں صحافیوں کے جسمانی ریمانڈ کو مزید کچھ دن کے لئے بڑھانے کا فیصلہ کیا

شریک یي کړئ!