ترکی نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے سعودی قونصل خانے استنبول میں قتل کے ۲۶ سعودی ملزمان کے خلاف الزامات واپس لے لیے ہیں۔
ترک خبر رساں اداروں نے بتایا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کیس کی سعودی عرب منتقلی کو قبول کرنے کے فیصلے کے بعد ان افراد کو ترک حکام کی جانب سے بری کر دیا گیا ہے۔
استنبول میں جمال خاشقجی کے قتل کے مجرموں کے مقدمے کی سماعت اپریل ماہ میں شروع ہونے کے بعد ترک پراسیکیوٹر نے مقدمے کو ریاض منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ پیش رفت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ترکی دورے، اور صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کے چند روز بعد سامنے آئی ہے۔
جمال خاشقجی کو اکتوبر سن ۲۰۱۸ میں ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں خوفناک طریقے سے قتل کر دیا گیا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جمال خاشقجی کے قتل سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا تعلق ہے۔