حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : شنبه, 2 جولای , 2022 خبر کا مختصر لنک :

تارکین وطن کے ساتھ امریکی سرحدی محافظین کا توہین آمیز رویہ

ایک سرکاری تحقیق کے مطابق، امریکی بارڈر پیٹرول ایجنٹوں نے ستمبر ۲۰۲۱ میں امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ہیٹی مہاجرین کے ساتھ "غیر پیشہ ورانہ" اور "بدسلوکی" کا رویہ اختیار کیا۔


فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق، مذکورہ معاملے نے امریکہ کے اندر اور باہر کافی چرچا مچا رکھا ہے۔  گھوڑوں پر سوار سرحدی محافظین کی تصاویر میں ٹیکساس کے قریب شہر ڈیل ریو میں، جو میکسیکو کی سرحد پر واقع ہے، تارکین وطن کو پیچھے دھکیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے سیکیورٹی فورسز کے رویے کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک ہوتا دیکھنا خوفناک ہے۔  اس وقت ہزاروں تارکین وطن نے، جن میں زیادہ تر ہیٹی کے شہری ہیں، چند روز قبل سے اس امید میں کہ امریکہ انہیں قبول کر لے گا، اس علاقے میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں