حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 24 سپتامبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

بائیڈن نے افغانستان کو بڑے نان نیٹو امریکی اتحادیوں کی لسٹ سے نکال دیا

آریانانیوز: امریکہ کے صدر نے کانگریس کو ارسال کردہ ایک خط میں اعلان کیا کہ افغانستان سے بڑے نان نیٹو اتحادی کی حیثیت واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔


امریکی صدر جو بائیڈن نے ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کو لکھے خط میں کہا کہ 1961 کے فارن اسسٹنس ﴿غیر ملکی امداد﴾ ایکٹ کے سیکشن 517 کے مطابق میں اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ بڑے نان نیٹو اتحادیوں کی لسٹ سے افغانستان کا نام نکالنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

خیال رہے کہ 11 ستمبر 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد افغانستان میں نیٹو افواج کے پہلے دستے کی تعیناتی کے 10 سال بعد 2012 میں امریکہ نے افغانستان کو بڑے نان نیٹو اتحادی کا درجہ دیا تھا۔

شریک یي کړئ!