طالبان کے ترجمان نے پاکستان کی جانب سے افغانستان میں فوجی کارروائی کی دھمکی کے بعد ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کے نگران وزیراعظم کی جانب سے افغانستان میں فوجی کارروائی کے اعلان پر ردعمل میں کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف آپریشن کی صورت میں جواب دیا جائے گا۔ ہم پاکستان کو مشورہ دیتے ہیں کہ دوسروں پر الزامات کے بجائے داخلی مسائل پر توجہ دے۔