حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 19 آگوست , 2021 خبر کا مختصر لنک :

کابلوف: افغانستانی عوام اشرف غنی کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے

روس کے خصوصی نمائندے براے افغانستان نے کہا: اشرف غنی اس بات کے مستحق ہیں کہ افغانستانی عوام کی جانب سے ان پر مقدمہ چلایا جائے اور وہ جوابدہ ہوں۔


روس کے خصوصی نمائندے براے افغانستان، ضمیر کابلوف نے ایک نیوز کانفرنس سے گفتگو میں کہا کہ اشرف غنی اس بات کے مستحق ہیں کہ افغانستانی عوام کی جانب سے ان پر مقدمہ چلایا جائے اور وہ جوابدہ ہوں۔

انہوں نے روس کے ٹیلی ویژن چینل [ززدہ] کو بتایا کہ اشرف غنی مشکوک طور پر منتخب ہوئے تھے، انہوں نے بدترین حکومت کی، اور بدنامی پر انکا قصہ تمام ہوا۔
پچھلے اتوار کو اشرف غنی، کئی حکومتی عہدیداروں سمیت، افغانستان سے فرار کرگئے۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے کہ انہیں کس ملک نے پناہ دی۔ غنی نے مبینہ طور پر تاجکستان کا سفر کیا تھا، تاہم تاجک میڈیا نے ان دعووں کی تردید کی ہے۔

ایک روسی خبر رساں ادارے نے حال ہی میں کابل میں روسی سفارت خانے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اشرف غنی چار گاڑیوں اور پیسوں سے بھرے ہیلی کاپٹر میں افغانستان سے فرار کر گئے تھے۔ اس رپورٹ کے مطابق گاڑیوں اور ہیلی کاپٹروں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے وہ کچھ رقم پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔

شریک یي کړئ!