حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 16 آگوست , 2022 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں جمہوریت کے زوال اور بدعنوانیوں کا سبب امریکہ ہے: اشرف غنی

آریانانیوز: افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے کہا کہ امریکہ نے افغان جنگجوؤں کو ہتھیار بیچنے اور دوحہ میں طالبان کے ساتھ معاہدہ کر نے کے ذریعے افغانستان میں جمہوریت کے زوال اور بدعنوانیوں کی بنیاد فراہم کی۔


انہوں نے افغان عوام کے دفاع کے لیے اپنے پرعزم ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے خاتمے کے بعد صدارت کے عہدے کی قربانی دے کر جمہوری نظام کا تحفظ نہیں ہو سکتا تھا، اس لیے میں نے افغانستان کو چھوڑ دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ پر بھروسہ کرنا اور قیدیوں کو رہا کرنا افغان حکومت کے زوال کا باعث بننے والے عوامل میں شامل تھا۔

افغانستان کے سابق صدر نے پچھلی حکومت میں ہونے والی بدعنوانی کے بارے میں بھی کہا کہ ان بدعنوانیوں کی اصل جڑیں جارج بش کی حکومت اور افغانستان کے جنگجوؤں کے درمیان تعلقات میں پیوست ہیں۔جب اس وقت کی امریکی حکومت نے ان لوگوں اور اسلحہ ساز کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے تو میں نے اس مسئلے کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

واضح رہے کہ 15 اگست 2021 کو اشرف غنی کے افغانستان سے فرار ہوتے ہی تو طالبان کابل میں داخل ہوئے اور ان کی حکومت گر گئی۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں