حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 28 فوریه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

امریکہ پر اعتماد افغانستان کے زوال کا باعث بنا: اشرف غنی

آریانانیوز: سابق اور مفرور افغانستانی صدر محمد اشرف غنی نے ایک برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت اور افغانستان کا طالبان کے ہاتھوں گرنے کی بڑی وجہ امریکہ سمیت بین الاقوامی شراکت داروں پر اعتماد ہے۔


انہوں نے انٹرویو میں کہا: مجھے مکمل طور پر بلیک میل کیا گیا۔ ہمیں ان [طالبان] کے ساتھ بیٹھنے کا کبھی موقع نہیں دیا گیا۔ یہ امریکی مسئلہ بن گیا اور انہوں نے ہمیں اکیلا چھوڑ دیا۔

اشرف غنی ۱۵ اگست کو فرار ہو گئے تھے، جب کہ طالبان کابل کے دروازوں تک پہنچ گئے تھے۔ ان کے فرار کے بعد طالبان کابل میں داخل ہوئے اور اس طرح اسلامی جمہوریہ افغانستان کی حکومت گر گئی۔

دستیاب دستاویزات اور ماہرین کے بیانات کے مطابق، غنی نے اپنے دور صدارت میں اور جب وہ کمانڈر ان چیف تھے، طالبان کے خلاف لڑنے کا پختہ ارادہ کبھی نہیں کیا اور اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کی آڑ میں طالبان کو ہتھیار ، جغرافیائی امداد اور سازوسامان فراہم کیے۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں