حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 31 می , 2021 خبر کا مختصر لنک :

پنٹاگون کا ہزاروں افغانستانی معاونان امریکی افواج کے مستقبل پر غور

پنٹاگون ان افغانستانی باشندون کے مستقبل پر غور کر رہا ہے جو افغانستانی سر زمین پر کئی سال تک امریکی افواج کے زیر اختیار تھے۔


سی ان ان (CNN) کے مطابق، امریکی محکمہ دفاع (پنٹاگون) نے یہ اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے انخلا سے قبل امریکی افواج کو یہ طے کرنا ہوگا کہ ان افغانستانی افراد کا کیا کیا جائے جو ان برسوں میں امریکی افواج کے اختیار میں تھے۔ اگر ایسے افراد کو افغانستان سے نکالنے کے لئے اہم اقدامات نہ کیے گئے، تو ممکن ہے کہ طالبانی شر پسند عناصر کے ہاتھوں انکو موت کے گھاٹ اتار دیا جائے گا۔

بایڈن انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا: 11 ستمبر کی 20وین برسی تک متوقع افغانستانی سر زمین سے امریکی افواج کے انخلا پر مختلف عہدوں پر امریکی افواج سے تعاون کرنے والے افراد – جیسے صحافیوں اور مترجموں کی جانوں کو کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہئے۔

امریکی افواج کی افغانستان سے انخلا کے اعلان کے بعد گذشتہ ہفتون میں تشدد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ حال ہی میں طالبان افواج نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کر لیا ہے جو برسوں سے امریکی افواج کے لیے مترجم کے خدمات انجام دے رہا تھا۔ طالبان نے کہا ہے کہ اس شخص کو جان سے ماردیا جائےگا۔

افغانستان سے امریکی افواج کی انخلا کے اعلان کے بعد، 18000 ایسے افراد نے بھی افغانستانی حدود سے خروج کی خواہش کا اظہار کیا ہے جو ان برسوں میں امریکی افواج کے تعاون میں مصروف تھے۔ لیکن پچھلے کچھ ہفتوں میں طالبان نے ان میں سے کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان افراد کے خروج کے عمل کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

غزہ کی تعمیر نو کےلئے قطر کا 500 ملین ڈالر کا اعلان

قطر کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ قطر غزہ کی تعمیرنو کےلئے 500 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔
محمد بن عبد الرحمان آل ثانی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے اعلان کیا: امیر قطر، تمیم بن حمد آل ثانی کی ہدایات پر ہمارا ملک غزہ کی تعمیر نو کےلئے 500 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا: ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت تب تک جاری رکھیں گے جب تک عرب امن منصوبے اور متعلقہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا کوئی منصفانہ اور دیرپا حل نہیں نکلتا۔

شریک یي کړئ!