حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 15 ژوئن , 2021 خبر کا مختصر لنک :

گذشتہ ۷ ماہ میں امریکہ میں ۲۶۷ فائرنگ کے واقعات

خبر رساں ادارے دی ھل (The Hill) نے خبر دی ہے کہ ایک ایسی این جی او ادارے جو فائرنگ کے واقعات پر نظر رکھتا ہے، ان کی تحقیق کے مطابق سال ۲۰۲۱ کے آغاز سے اب تک ملک میں ۲۶۰ سے زیادہ ’ماس شوٹنگ‘ (Mass Shooting) کے واقعات پیش آئے ہیں، جن میں سے ۲۵ واقعات صرف جون میں ہوئے ہیں۔


غیر منفعتی گروہ ’گن وائلنس آرکائیو‘ (Gun Violence Archive) نے ’ماس شوٹنگ‘ کی وضاحت کی ہے کہ یہ وہ واقعات ہیں جن میں چار سے زیادہ افراد کو گولی ماری گئی ہے۔ اس گروہ نے گذشتہ جمعہ اور ہفتہ کے درمیان ہی کم از کم ۶ ماس شوٹنگ کے واقعات ریکارڈ کئے ہیں۔

۲۷۷ واں ماس شوٹنگ کا واقعہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب شہر آسٹن میں دو افراد کی فائرنگ سے ۱۴ افراد زخمی ہوئے۔ اس فائرنگ کے واقعہ میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا تھا، تاہم دو افراد کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

یہ واقعہ عین اس روز پیش آیا ہے جس دن فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں نائٹ کلب کی ماس شوٹنگ کو پانچ برس گزرے ہیں۔ اس واقعہ میں ۴۹ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ حملہ امریکہ کی حال کی تاریخ کا سب سے مہلک شوٹنگ کے واقعات میں سے ایک ہے۔

شریک یي کړئ!